فیٹف کے27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد، پاکستان گرے لسٹ سے نکلنےکیلیے پرامید

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکلنےکے لیے پرامید ہے۔

ذرائع کے مطابق  انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا، ریویو گروپ میں چین ، امریکا، برطانیہ فرانس اور بھارت شامل ہیں،پاکستان کی جانب سے عملدرآمد نکات پر رپورٹ تیار کی جائےگی، جسے فیٹف پلینری اجلاس میں پیش کیاجائے گا،فیٹف پلینری میٹنگ 21 سے 25 جون تک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک نکات پر عمل درآمد باقی رہ گیا ہے،جس کے باعث پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پرامید ہے،گزشتہ میٹنگ تک پاکستان نے 24 نکات پر عمل درآمد کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور اسے بلیک لسٹ میں جانے سے بچنے کے لیے پلان آف ایکشن دیا گیا تھا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

مزید خبریں :