یتیم خانے میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فلاحی ادارے کے ملازم نے 16 سالہ لڑکی کو ہاسٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس— فوٹو:فائل 

کراچی کے یتیم خانے میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گيا۔

پولیس کے مطابق فلاحی ادارے کے ملازم نے 16 سالہ لڑکی کو ہاسٹل میں زيادتی کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس نے ملزم  کو گرفتار کرکے جوڈيشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے  ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

 جوڈيشل مجسٹریٹ نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

مزید خبریں :