چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدر و عسکری قیادت سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے قاہرہ میں مصرکے صدر ،وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی ، اس دوران دفاعی اور سلامتی تعاون، انسداد دہشت گردی اور علاقائی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران مصر کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر سے فوجی تعاون کا خواہاں ہے۔

جنرل ندیم رضا نے مصری وزیر دفاع، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں، انہوں دفاع، سیکیورٹی امور کے دوسرے مرحلے میں بات چیت کرتے ہوئے انتہا پسندی، علاقائی استحکام، رابطہ کاری کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا اور افغان امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

 وزارت دفاع آمد پر مصری افواج کے چاک وچوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

مزید خبریں :