آرمی چیف کا آپریشن ردالفساد کےنتیجے میں ملک میں جاری استحکام پر اظہار اطمینان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں ملک میں جاری استحکام پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز  نے شرکت کی، فورم نے دہشت گردی کے خلاف قوم بالخصوص قبائلی عوام کی جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

کانفرنس کے شرکا کو جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔ 

کانفرنس کے شرکا کو ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی سے بھی  آگاہ کیا گیا۔ دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے پیشہ ورانہ امور پر مفصل گفتگو کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو دفاعی ساز و سامان کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا، شرکا کو لاجسٹک انفرااسٹرکچر کی مزید بہتری سے متعلق بھی بتایا گیا۔

 اجلاس کے شرکا کو بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی سے آگاہ کیا گیا، فورم کے شرکا نے مشرقی سرحد اور مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کاجائزہ لیا اور حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔

مزید خبریں :