رواں ہفتے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 16 سے 19 جون کے دوران سندھ میں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرہ عرب کی مرطوب ہوائیں 16جون کو سندھ میں داخل ہوں گی جن کے زیر اثر صوبے کے تمام اضلاع میں ہلکی بارش، گرج چمک اور گرد آلود ہوائیں چلنے  کا امکان ہے،  بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے بعد وسطی اوربالا ئی سندھ میں گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔

 محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آندھی سے سندھ کے مختلف علاقوں میں جھونپڑیوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جب کہ بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، دادو، سکھر اورلاڑکانہ میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 18اور 19جون کو کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ بعض اضلاع میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

مزید خبریں :