لاہور: ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکار شان کی گاڑی کو روک لیا گیا

فائل فوٹو

لاہور میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکار شان کی گاڑی کو روک لیا۔

 ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو بھی روک لیا گیا۔ 

ترجمان کا بتانا ہےکہ شان کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی مد میں 29 ہزار200 روپےکی نادہندہ تھی، فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔

مزید خبریں :