دنیا
Time 16 جون ، 2021

نئی اسرائیلی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر بمباری شروع کردی

نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی غزہ پر ایک بار  پھر بمباری کردی گئی۔

 فلسطینی حکام کے مطابق حملہ خان یونس میں کیا گیا  جب کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملہ فلسطین کی جانب سے غبارے چھوڑنے کے بعد کیا گیا۔

گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ریلی نکالی تھی، ریلی کی حفاظت کے لیے اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی جب کہ اس دوران ریلی میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں میں سے 6 افراد گرفتار کر لیے گئے، درجنوں کو زدوکوب کرکے زبردستی ہٹایا گیا۔

 اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور اسٹن گرینیڈ استعمال کیے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا جس کے بعد اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :