کھیل
Time 16 جون ، 2021

پی ایس ایل6: سرفراز اور شاہین کے درمیان گرما گرمی سوشل میڈیا پر زیر بحث

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور لاہور قلندر کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان میدان میں ہونے والے گرما گرمی تو ٹھنڈی پڑ گئی لیکن اب سوشل میڈیا پر یہ بحث اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔

کسی نے سرفراز احمد پر تنقید کی تو کسی نے شاہین شاہ آفریدی کو سینیئر کی عزت کرنے کی ہدایت کی۔

ابو ظبی کی سخت گرمی اور   پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز ، بولرز ہوں یا بیٹسمین اس شدید گرمی میں ان کیلئے غصے پر کنٹرول رکھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز اور لاہور قلندزر کے میچ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

شاہین شاہ آفریدی نے پہلے سرفراز احمد کو باؤنسر کیا ،گیند ہیلمٹ پر لگی، سرفراز احمد نے ہاتھ کے اشارے سے شاہین آفریدی کو ٹھنڈا رہنے کے لیے کہا جس پر شاہین آفریدی اور سرفراز احمد میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔

کمنٹری کے دوران رمیز راجا نے کہا کہ سرفراز احمد ، شاہین کو کہہ رہے ہیں کے باؤنسر نہ کریں۔

سرفراز نے ایسا کہا یا کچھ اور اس کا جواب تو سرفراز یا شاہین ہی دے سکتے ہیٕں لیکن سوشل میڈیا پر اس جھگڑے کو  لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔

کسی نے سرفراز کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے شاہین آفریدی کو سینیئرز کی عزت کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ ابو ظبی کی گرمی میں تھوڑی بہت گرما گرمی ہو ہی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل ہر سال مقبول ہوتی جارہی ہے لیکن صرف لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ ایسے مناظر بھی فینز بے حد پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں :