پیشے سے محبت، ویب ڈیزائنر نے بیٹے کا نام ’HTML‘ رکھ دیا

یہ پہلا موقع نہیں جب ہمارے گھر کسی کا ایسا انوکھا نام رکھا گیا ہو، والد____فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کیا کوئی شخص اپنی جاب اور پیشے سے اتنی محبت کرسکتا ہے کہ اپنے بیٹے کا نام اسی سے منسلک کسی لفظ یا اصطلاح پر رکھ دے؟

ایسا ہی کچھ فلپائن کے ایک ویب ڈیزائنر 'میکرونی پاسکل' نے کیا جنہوں نے اپنے پیشے کے اعزاز اور محبت میں بیٹے کی پیدائش پر اس کا نام ہائپر ٹیکسٹ مارک اپ لینگویج (HTML) رکھ دیا۔

خیال رہے کہ ایچ ٹی ایم ایل پروگرامنگ زبان ہوتی ہے جسے ویب پر موجود ڈاکیومنٹس اور مواد ڈیزائن کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

بچے کے والد میک پاسکل کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب ان کے گھر کسی بچے کا ایسا انوکھا نام رکھا گیا ہو۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان کا نام 'میکرونی 85 ' اور بہن کا نام 'اسپیگھیٹی 88' ہے۔

بچے کی تصاویر اور نام سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ میمرز بھی دل کھول کر میمز بنارہے ہیں۔

مزید خبریں :