’چین سے چند روز میں کورونا ویکسین کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی‘

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق چین سے 20 سے 22 جون کے دوران کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چین سے رواں ماہ 50 لاکھ تیار ویکسین پاکستان پہنچے گی جبکہ 21 سے 22 جون کے درمیان کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکوں کا خام مال بھی پاکستان پہنچےگا۔

ذرائع کے مطابق 20 جون کو چین سے سائنو ویک ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ رہی ہے، 20 جون کو سائنو ویک ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

مزید خبریں :