18 جون ، 2021
بھارت میں کورونا سے نجات کے لیے گائے کی نجاست کو جسموں پر لگانے کی خبریں تو عام تھیں لیکن اب بھارتیوں نے کورونا وائرس سے نجات کے لیے کورونا مندر بھی قائم کرلیا ہے۔
اتر پردیش کے گاؤں شکلا پور کے مقامی باشندوں نے رواں ہفتے ’کورونا ماتا ‘کے نام سے ایک مندر تعمیر کیا جہاں گاؤں کے رہائشی کورونا سے نجات کے لیے پوجا کرتے ہیں ، پانی دیتے اور پھول چڑھاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مندر کی تعمیر کے حوالے سے گاؤں کی رہائشی سنگیتا کا ایسا ماننا ہے کہ ہوسکتا مندر کے قیام سے گاؤں والوں کو سکون میسر آجائے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں گاؤں کے رہائشیوں کو کورونا ماتا نام سے بنائے جانے والے مندر کے آگے اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ مئی اور اور اپریل کے دوران بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز اور انتقال کرجانے والوں کی تعداد عروج پر تھی تاہم اب بھارت میں کورونا کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔