سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 92850 روپے ہوگئی— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ جیولرز بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 92850 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1792 ڈالر فی اونس ہے۔



مزید خبریں :