کھیل
Time 19 جون ، 2021

کراچی کنگز کی فتح، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔

کراچی کنگز کے 177 رنز  کے ہدف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی اور یوں اسے 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز نے پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل سے باہر ہوگئیں۔

اس سے قبل ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کی جانب سے شرجیل اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کا آغازکیا اور پہلی وکٹ پر 71 رنز کی شراکت بنائی تاہم بابر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شرجیل اور دانش عزیز کے ذمہ دارانہ کھیل کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے شرجیل اور دانش عزیز 45، 45 اور والٹن 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوئٹہ کے عارش علی خان نے 4 جبکہ خرم اور عبد الناصر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

— فوٹو: پی ایس ایل

کراچی کنگز کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی اننگز کا آغاز جیک ویدرالڈ اور سمیع ایوب نے کیا تاہم سمیع 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 

اس کے بعد کپتان سرفراز نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن کوئٹہ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقرررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر  6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی اور یوں اسے 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز نے پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل سے باہر ہوگئیں۔

کوئٹہ کی جانب سے سرفراز 51 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ کراچی کے محمد الیاس نے 3 اور ارشد اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دانش عزیز  نے 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 45 رنز بنائے— فوٹو: پی ایس ایل

دھواں دھار اننگز پر کراچی کنگز کے دانش عزیز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :