عاطف بخاری نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین عاطف بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عاطف بخاری نے استعفے میں مؤقف ا پنایا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین کیلئے دو سابقہ چیئرمین زبیر گیلانی اور ہارون شریف کے نام زیرغور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہارون شریف ستمبر 2018 جبکہ زبیر گیلانی جون 2019 میں چیئرمین کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت میں اب تک بورڈ آف انویسٹمنٹ کے 3 چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :