ایک اور شوبز شخصیت نے جلد شادی کا عندیہ دے دیا

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکاراسامہ خان نے جلد شادی کا عندیہ دیا ہے۔

اداکار نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیے جانے والے سوال و جواب کے سیشن کے دوران شادی سے متعلق انکشاف کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکار اسامہ خان سے اس سیشن کے دوران سوال کیا گیاتھا کہ وہ کب شادی کریں گے؟سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ جلد ہی۔

جواب کے ہمراہ اداکار کی جانب سے انگلش کا حروف z بھی کئی بار لکھا گیا۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

اسامہ خان کے جواب نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے، جس کے بعد دے سوشل میڈیا صارفین اسامہ اور اداکارہ زینب شبیر کو شوبز انڈسٹری کا نیا کپل تصور کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ زینب شبیر اور اداکار اسامہ خان ایک دوسرے کو بہترین دوست مانتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دونوں اداکاروں کی جانب سے تصاویربھی شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔