آزاد کشمیر، نالے میں بہہ کر ماں اور دو بچے جاں بحق، تیسرا لاپتہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آزاد کشمیر کی جہلم ویلی میں کنٹرول لائن کے قریب گاؤں میں ماں اور تین بچے نالے میں بہہ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جہلم ویلی گاؤں کھلانہ میں پیش آیا جہاں نالہ عبور کرتے ہوئے ماں اور تین بچے طغیانی کے باعث بہہ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :