طالبعلم سے زیادتی میں ملوث مفتی عزیز 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: طالبعلم سے زیادتی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان اور ان کے تین بیٹوں کو لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے مفتی عزیز الرحمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کا ڈی این اے اور میڈیکل کروانے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ پولیس نے لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو ان کے بیٹے سمیت میانوالی سے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کا دوسرا بیٹا کاہنہ اور تیسرا بیدیاں سے گرفتار ہوا۔

مفتی عزیز الرحمان نے عدالت نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ طالبعلم کو امتحان میں پاس کرنے کا جھانسہ دیکر ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں :