کھیل
Time 21 جون ، 2021

ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بھنگڑے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ایمپٹن میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈ چیپمئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی اننگز جاری تھی کہ فیلڈنگ سلپ کے دوران ویرات کوہلی نے اچانک ڈھول کی تاپ پر بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔

ویرات کوہلی کی بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور  مداحوں کی جانب سے کرکٹر کی ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیاجارہا ہے۔

ویرات کے کچھ مداح کرکٹر کے بھنگڑے کو ایک اچھا اشارہ قرار دے رہے ہیں اور مداحوں کے مطابق ویرات کا بھنگڑا اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارت ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے گا۔

مزید خبریں :