بینظیر کی سالگرہ پر اسمبلی میں بولنا چاہتی تھی، اجازت نہیں دی گئی، جگنو محسن

پنجاب اسمبلی کی آزاد رکن جگنو محسن کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بینظیر سے متعلق بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اپنے ویڈیو بیان میں جگنو محسن کا کہنا تھاکہ آج  بینظیر بھٹو کی 68 سالگرہ ہے، اسمبلی آزاد رکن ہوں، آج کوشش کی کہ میں اسمبلی میں ان کے بارے میں چند کلمات کہہ سکوں لیکن مجھے اجازت نہیں دی گئی۔

رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھاکہ بینظیر بھٹو امر ہے کیونکہ انہوں نے بڑی دلیری سے جمہوریت، انسانی حقوق اور آزادی رائے کیلئے جنگ لڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بینظیر نے صحافیوں کیلئے بہت جدوجہد کی اور حکومت میں ہوتے ہوئے برداشت کا مظاہرہ کیا، کبھی انہوں نے صحافیوں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے اور ہمیشہ تحفظ دیا۔

خیال رہے کہ جگنو محسن صحافی رہی ہیں جبکہ وہ سینیئر صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں۔ جگنو محسن پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 184 اوکاڑہ 2 سے آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :