سندھ میں رات 12 بجے سے سی این جی اسٹیشن ایک ہفتے کیلئے بند ہو جائیں گے

صوبہ سندھ میں رات 12 بجے سے سی این جی اسٹیشن ایک ہفتے کیلئے بند ہو جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھرمیں آج رات 12 بجے سے سی این جی اسٹیشنز 29 جون تک بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 29 جون کو سی این جی اسٹیشنیں صبح 8 بجے کھلیں گی۔

دوسری جانب کوآرڈینیٹر سندھ زون آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیر نجم الحسین کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے منگل 22 جون سے غیر معینہ مدت تک گیس بندش کا نوٹیفکیشن موصول ہوا، گیس کمپنی کے مطابق گیس بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کے حکم پر کیا گیا ہے۔

کوآرڈینیٹر سندھ زون کے مطابق حکومت نے آر ایل این جی منتقلی پر گیس بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید خبریں :