بے نظیر کو پنڈی جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا، سالگرہ پر آصف زرداری کی گفتگو

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ آج منائی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں اور بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں کیک کاٹا۔

بے نظیر بھٹو کے شوہر آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے بے نظیر کو پنڈی کے جلسے میں شرکت سے منع کیا تھا مگر وہ نہ مانیں، انٹیلی جنس افسر نے کہاتھا کہ جان کو خطرہ ہے، اس پر بے نظیر نےکہا کہ انہيں پکڑتے کیوں نہیں؟

بے نظیر کے صاحبزادے بلاول سے متعلق آصف زرداری نے کہا کہ وہ بلاول کو کیا سکھا سکتے ہيں، بھلا کوئی مچھلی کو تیرنا سکھا سکتاہے؟ بلاول اپنی موج میں آگے بڑھ رہے ہيں، آئندہ نسلوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

خیال رہے کہ بے نظیر بھٹو سابق پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی تھیں، وہ 21 جون 1954 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ایک دہشتگرد حملے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوگئی تھیں۔

مزید خبریں :