دنیا
Time 21 جون ، 2021

بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، نومنتخب ایرانی صدر کا اعلان

ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

صدراتی انتخاب میں کامیابی کے بعد ابراہیم رئیسی نے پہلی پریس کانفرنس کی اور کہا کہ  امریکا نے جوہری معاہدے2015 کی خلاف ورزی کی جبکہ یورپی یونین بھی وعدوں کی پاسداری میں ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکا ایران پر عائد تمام امریکی پابندیاں اٹھانےکاپابند ہے، خارجہ پالیسی جوہری معاہدے تک محدودنہیں ہوگی، ایرانی عوام کی امنگوں کو جوہری ڈیل سے نہیں جوڑ سکتے۔

امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے سوال کا جواب انہوں نے نفی میں دیا ۔

ابراہیم رئیسی نے اعلان کیاکہ بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ دنیا کےساتھ باہمی رابطو ں کےخواہاں ہیں، پڑوسی ممالک سے تعلقات میں بہتری ترجیحات میں شامل ہے اور پوری دنیا سے بات چیت کریں گے۔

چین کے حوالے سے نومنتخب صدر کا کہنا تھاکہ ایران اور چین کے اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں اور ہم یقینی طور پر ان صلاحیتوں کی بحالی کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :