دنیا
Time 21 جون ، 2021

ترک شہری نے دفتر سےگھر واپسی پر ٹریفک جام کا انوکھا حل نکال لیا

ترکی میں ایک شہری نے دفتر سے گھر جانےکے دوران ٹریفک جام سے بچنےکا انوکھا حل نکال لیا۔

 ترک شہری چنگیز کو  دفتر سے گھر  جانے کے لیے نہ ٹریفک کی جھنجھٹ ہوتی ہے اور نہ بس یا ٹرین میں سیٹ کی تلاش ، وہ روز دفتر سے واپسی پر  اڑتے ہوئے گھر پہنچ جاتے ہیں۔

 2 ہزار فٹ بلندی سے زمین تک پہنچنے میں 4 منٹ لگتے ہیں،کار 40 منٹ لیتی ہے اور  اور کیبل کار سے یہ سفر25 منٹ میں طے ہوتا ہے۔

چنگیز خود ایک کیبل کار کمپنی کے مینیجر ہیں لیکن  دفتر سے گھر واپسی پرونگ سوٹ کا استعمال کرتے ہیں،چنگیز اپنے اس ایڈونچر کی ویڈیوز اور تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں :