’فہد مصطفیٰ ہر شو میں اپنی تعریف خود کرتے ہیں‘

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

ہدایت کار و فلمساز وجاہت رؤف کا کہنا ہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ ہر شو میں اپنی تعریف خود کرتے ہیں۔

وجاہت رؤف اہلیہ اور گلوکار بیٹے عاشر وجاہت کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں جلوہ گرہوئے اور دوران شو میزبان سے ایک سوال کیا گیا۔

وجاہت رؤف نے میزبان آغا علی سے سوال کیا کہ وہ کون سا اداکار ہے جو ناظرین کے سامنے سب سے زیادہ اپنی تعریف خود کرتا ہے؟

وجاہت رؤف کے سوال پر آغا علی کچھ سیکنڈ کے لیے سوچنے پر مجبور ہوگئے اور پھر انہوں نے کہا میں نے ایسا کوئی اداکار نہیں دیکھا۔

آغا کے جواب پر وجاہت رؤف نے انہیں اشارہ دیتے ہوئے کہا وہ اداکار ٹاک شوز اور ہر انٹرویو میں بھی اپنی تعریف خود کرتا ہے اور چیزیں بھی بانٹتا ہے۔

وجاہت روف کے سوال پر آغا علی نے پہلے عامر لیاقت کا نام لیا اور پھر میزبان فہد مصطفیٰ کا نام لیا جس پر وجاہت رؤف نے کہا جی وہی ہیں اور بالکل ایسا ہی ہے۔

مزید خبریں :