اداکار فہد شیخ نے کامیابی کا راز بتادیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے نیت کا صاف ہونا ضروری ہے۔

اداکار حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے انڈسٹری میں خود کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا۔

فہد شیخ نے بتایا کے کیرئیر کی شروعات میں مجھے کئی ایسے سینئرز ملے جو سین کرتے ہوئے تنگ آجاتے تھے، ایک مرتبہ میرے سین کی کچھ لائنز بھی ایک اداکار نے کٹوادی تھیں۔

فوٹو فائل

اداکار نے زندگی میں آگے بڑھنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی نیت ہر حال میں صاف ہونی چاہیے، منفی سوچ سے دور رہیں، اگر آپ کسی کیلئے کوئی موقع فراہم کرسکتے ہیں تو ضرور کریں، زندگی میں کسی کو نیچا دکھا کر کوئی شخص آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔

مزید خبریں :