ہری پور میں پہاڑ سرکنے سے کرشنگ پلانٹ کے 3 مزدور جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کی تحصیل خانپور کے علاقے سورج گلی میں پہاڑ سرکنے سے کرشنگ پلانٹ کے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید پانچ سے چھ مزدوروں کےدبے ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑ کا ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے جبکہ کرشنگ پلانٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سورج گلی میں گل خطاب نامی شخص کا کرشنگ پلانٹ تھا جہاں ایک عرصے سے بلاسٹنگ کے ذریعے پہاڑ سے پتھر نکالےجا رہے تھے۔

بلاسٹنگ کے باعث پہاڑ کھوکھلا ہوچکا تو جو صبح اچانک سرک گیا۔ پہاڑسرکنے سے ملبے تلے دب کر تین مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ڈمپر بھی تباہ ہو گئے۔

ایس ایچ او کے مطابق کرشنگ پلانٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کے مطابق پہاڑ کے ملبے تلے مزید پانچ سے چھ مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :