ایندھن کی غیر قانونی اسمگلنگ سبز کچھوؤں کی بقا کیلئے شدید خطرہ بن گئی

ایندھن کی غیر قانونی اسمگلنگ بلوچستان کے ساحل داران میں سبز کچھوؤں کی بقا کیلئے شدید خطرہ بن گئی۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کی حالیہ تحقیق کے مطابق اکتوبر 2020 میں ایران سے داران کے راستے ڈیزل اسمگل کیا گیا، جیری کینز سے رسنے والے تیل سے ساحل آلودہ ہوا جس نے آبی حیات کیلئے خطرات پیدا کردیے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کشتیوں کی آمدورفت کی وجہ سے ریت میں دبے انڈوں پر وزن پڑنے سے ان سے نکلنے والے کچھوؤں میں تبدیلیاں سامنے آنے لگیں ہیں۔

ماہرین نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :