دنیا
Time 22 جون ، 2021

ماسکو میں گرمی کا 120 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

روسی دارالحکومت ماسکو میں گرمی کا 120 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں در جہ حرارت 34.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، اس سے قبل روسی دارالحکومت میں جون 1901ء میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا تھا۔

روسی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ماسکو میں چند روز کے دوران شدید گرم موسم ریکارڈ کیا جارہاہے جو کہ 120 سال بعد سب سے زیادہ ہے، گرمی میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

خیال رہےکہ موسم سرما میں ماسکو میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے رہتا ہے،ماسکو میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ 2010ء میں روس میں گرمی کی شدید لہرکے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ان دنوں ماسکو کے علاوہ دیگر روسی شہروں میں بھی معمول سے زیادہ گرمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کے باعث سائبیریا اور دیگر سرد علاقوں میں سیلاب اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :