پاکستان نے فائزر کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کامعاہدہ کرلیا

خوراکیں ملنے کی کوئی حتمی تاریخ متعین نہیں تاہم معاہدے کےتحت 13 ملین خوراکیں رواں سال کے آخر تک موصول ہوجائیں گی، فیصل سلطان— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کامعاہدہ کرلیا ہے۔

فیصل سلطان نے غیر ملکی خبرایجنسی سےگفتگو میں کہا کہ پاکستانی حکومت نے فائزر دوا سازکمپنی سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا معاہدہ کرلیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائزر ویکسین کی خوراکیں ملنے کی کوئی حتمی تاریخ متعین نہیں ہے تاہم معاہدے کےتحت فائزر ویکسین کی 13 ملین خوراکیں رواں سال کے آخر تک موصول ہوجائیں گی۔

فیصل سلطان نے کہا کہ 29 مئی کو کوویکس پروگرام کے تحت فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان آئی تھیں، فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت رکھنے والے اور بیمار افراد کو لگائی جارہی ہیں۔ 

مزید خبریں :