بیل گاڑی پر جانے والی انوکھی بارات

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک دولہا نے پرانی روایات کو تازہ کرنے اور شہر کو گاڑیوں کے دھوئیں سے بچانے کیلئے اپنی بارات بیل گاڑی پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

اترپردیش کے شہر دیوریا میں 'چھوٹے لال' نامی شہری کی یہ منفرد بارات دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جس نے بیل گاڑی پر 35 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دولہے کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سے ہی یہ سوچا ہوا تھا کہ اپنی پرانی روایات کو زندہ رکھنے کیلئے کچھ ایسا ہی کروں گا، آج کی نوجوان نسل پُرکھوں کی رسومات کو فراموش کر بیٹھی ہے اسی لیے میں نے یہ قدم اٹھایا۔

چھوٹے لال نے بتایا کہ ان کی شادی پر کسی قسم کے ڈی جے کا انتظام نہیں کیا گیا، اس کے برعکس وہاں کے لوکل گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے شادی کی تقریب میں روایتی گانے گائے۔

مزید خبریں :