ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 158 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 34 پیسے بڑھی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 158 روپے 53 پیسے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 50 پیسے بڑھ کر 159 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 50 پیسے بڑھ کر 159 روپے 30 پیسے ہوگئی ہے— فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :