سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے پہلے کی پوزیشن بحال کرنے کی قرارداد منظور

پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے پہلے کی پوزیشن بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافک تبدیلی کو روکا جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان مقبوضہ کشمیر کی عوام کے خلاف بھارتی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدی رہا کیے جائیں ۔

مزید خبریں :