دنیا
Time 24 جون ، 2021

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی نے خودکشی کر لی

اینٹی وائرس سافٹ وئیر کے بانی جان میک ایفی(John McAfee) نے اسپین کی جیل میں مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان میک ایفی کو ٹیکس چھپانے کے الزام میں اکتوبر2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بارسلونا کی عدالت نے جان میک ایفی کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ جان میک ایفی نے 1987 میں میک ایفی کارپوریشن کی بنیاد رکھی تھی اور پھر  میک ایفی کارپوریشن نے اینٹی وائرس کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنا نام بنایا، انٹیل نے 2010 میں میک ایفی کارپوریشن کو خرید کر میک ایفی کی تمام پراڈکٹس کا نام تبدیل کر کے انٹیل سکیورٹی رکھ دیا تھا۔

مزید خبریں :