دنیا بھر میں قد میں سب سے زیادہ فرق رکھنے والا جوڑا

کہتے ہیں کہ محبت ہوجائے تو پھر انسان کو رنگ، نسل، ذات کچھ نہیں دکھائی دیتا جس کی حقیقی زندگی میں مثال کافی مشکل سے ملتی ہے۔

برطانیہ کے علاقے ویلز سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے ثابت کردیا کہ محبت ظاہری خوبصورتی کی محتاج نہیں۔

33 سالہ جیمز اور ان کی 27 سالہ اہلیہ کلوئی دنیا کا وہ پہلا جوڑا ہے جس کے قد میں سب سے زیادہ فرق نمایاں ہے کیونکہ جیمز کا قد 3 فٹ 7 انچ جب کہ اہلیہ کلوئی کا قد 5 فٹ 4 انچ ہے۔

جیمز اور کلوئی دنیا میں قد میں سب سے زیادہ فرق رکھنے والا پہلا جوڑا ہے جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرکے سرٹیفکیٹ دیا۔

فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

جیمز کو 'ڈائیسٹرافک ڈسپلیزیا' نامی جینیاتی مسئلے کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں انسان کے جسم میں موجود کارٹیلیج اور ہڈیوں کی نشونما رک جاتی ہے۔ اس بیماری سے متاثر افراد کا قد اپنی عمر سے چھوٹا ہوتا ہے۔

جیمز کے مطابق وہ بالکل عام لوگوں کی طرح ہیں، اپنا ہر کام بخوبی سرانجام دیتے ہیں۔

جیمز ایک اداکار اور ٹی وی پریزینٹر ہیں اور ان کی اہلیہ کلوئی ایک ٹیچر ہیں، دونوں کی 2 سالہ بیٹی اولیویا بھی ہے تاہم ان کی شادی کو 5 سال ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :