سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایان علی اور سیتا وائٹ کا تذکرہ چھڑ گیا

پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی بلیم گیم میں خواتین کو ہتھیار بنالیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے پیپلزپارٹی کا ایان علی سے تعلق پوچھنے پر  صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے سیتا وائٹ کا ذکر چھیڑدیا۔

پی پی کی رکن سندھ اسمبلی شاہینہ شیر نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کا نام لے کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا۔

چند روز  پہلے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ایان علی کا تذکرہ کرکے ان بیانات کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

مزید خبریں :