Can't connect right now! retry

’پنجابیوں والا ٹائی ٹینک‘، شلپا شیٹھی کی نئی ویڈیو پر مداحوں کا تبصرہ

شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دونوں بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے مشہور سین میں دکھائی دے رہے ہیں— فوٹو: اسکرین شاٹ
شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دونوں بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے مشہور سین میں دکھائی دے رہے ہیں— فوٹو: اسکرین شاٹ

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دونوں بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے مشہور سین میں دکھائی دے رہے ہیں۔

راج کندرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہے اور اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹائی ٹینک کا دیوانہ پنجابی جوڑا واپس آگیا ہے، وہ پنجابی تھے اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس نے ہیرا سمندر میں پھینگ دیا تھا، جٹ دا پیار گوریئے‘۔

شلپا شیٹھی اور راج کندرا کی اس ویڈیو پر ان کے مداح ملے جلے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔ ایک مداح نے کمنٹ میں لکھا ’پنجابیوں والا ٹائی ٹینک‘ جبکہ ایک اور صارف نے بھارتی جوڑے کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر انسٹاگرام پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کرچکے ہیں جن میں وہ ہالی وڈ کی معروف فلموں کے مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔

دراصل شلپا شیٹی اور راج کندرا کا چہرہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کرداروں کے چہرے پر لگایا جارہا ہے جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ شلپا اور ان کے شوہر نے ہی ان فلموں میں کام کیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM