ایل این جی ٹرمینل بند کرنا پڑا تو اس کے متبادل انتظامات کررہے ہیں، حماد اظہر

گیس اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پ روفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے عوام کو تسلی دی ہے کہ اگر ایل این جی ٹرمینل بند کرنا پڑا تو اس کے متبادل انتظامات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرنے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاورکے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بندش کی صورت میں دوسرے پاور پلانٹس چلاکر لوڈشیڈنگ کم سے کم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو ضرورت کے مطابق بجلی نہیں ملتی،کےالیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی دینے کا نیا معاہدہ ایک ماہ میں ہوجائے گا،کے الیکٹرک کو جتنی بجلی درکار ہوگی دیں گے۔

اس حوالے سے ایم ڈی کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک 1780 میگاواٹ اپنی بجلی پیدا کررہی ہے، تین ماہ میں مزید900 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردیں گے۔

مزید خبریں :