فالسے کے فرحت بخش شربت کے فوائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خوبصورت جامنی رنگ کا پھل فالسہ گرمیوں میں کسی تحفے سے کم نہیں، ذائقے میں منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ یہ جسم کے کئی مسائل اور بیماریوں سے بچانے کیلئے انتہائی مفید ہے۔

مختصر عرصے کیلئے آنے والے اس پھل میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ گردوں میں پتھری سے محفوظ رکھتا ہے اس کے علاوہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

فالسہ وٹامن سی،کیلشیم، فاسفورس اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، پھل کے چھلکے میں اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ پایا جاتا ہے۔

فالسے میں موجود اینتھوسائنن سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل جگر اور پِتے کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے بہترین ہے۔ یہ کولیسٹرول کے لیول کو متوازن رکھنے کے ساتھ ساتھ موسمی نزلہ زکام سے چھٹاکارا حاصل کروانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فالسے کا جوس دھوپ میں جلی ہوئی جلد، معدے اور ہیٹ اسٹروک کے شکار افراد کیلئے فائدہ مند ہے۔

فالسے کا شربت

اجزا:

فالسے، چینی، پانی، کالا نمک حسبِ ضرورت لیں۔

طریقہ:

سب سے پہلے فالسوں کو اچھی طرح دھوئیں، پھر گرینڈر میں اتنا پانی ڈالیں کہ فالسے بھیگ جائیں اور پانی زیادہ ہو۔

گرینڈر کو اس وقت تک چلائیں جب تک اس گودے میں سفید بیج نظر آنے لگیں، بعد ازاں اسے باریک چھلنی سے اچھی طرح چھان کر پانی الگ کرلیں اور چھلنی میں موجود گودے کو ضائع کردیں۔

فالسے کا پانی دوبارہ گرینڈر میں ڈال کر چینی شامل کرکے حل ہونے تک چلائیں۔

اب اسے کالا نمک اور برف ڈال کر پیش کیجیے۔ (ذائقہ کیلئے لیموں کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے)۔

مزید خبریں :