رات میں دیر سے سونے والوں کیلئے بری خبر

 
فوٹوفائل
فوٹوفائل

ہم میں سے ہر شخص تسلیم کرتا ہے کہ رات میں دیر سے سونا اور صبح دیر سے اٹھنا اچھی عادت نہیں ہے لیکن اب ماہرین نے اس حوالے سے ایک اور بری خبر سے آگاہ کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو دیر سے سونے کے نقصانات توقع سے کہیں زیادہ بڑھ کرہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ رات کو دیر سے سونا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

 تحقیق میں ماہرین نے رات کو دیرسے سونے اور صبح جلدی اٹھنے کے درمیان تعلق کی وضاحت کی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ بچے میں رات کو دیر سے سونے اور صبح جلدی اٹھنے کی عادت ماں سے منتقل ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسان کی نیند سے تعلق رکھنے والے 340 جینز دریافت ہوئے ہیں جس میں سے محققین نے صرف 2 جینز کا 8 لاکھ سے زائد افراد پر تجربہ کیا اس تجربے کا مقصد انسانی جسم میں پائے جانے والے حیاتیاتی سرکل اور ڈپریشن کا جائزہ لینا تھا۔

اس تحقیق میں نہ صرف جینیاتی اعداد وشمار کو شامل کیا گیا بلکہ انسان میں پائی جانے والی افسردگی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری ریکارڈ کے ذریعے انسان کے سونے اور اٹھنے کے اوقات کار کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تحقیق کے نتائج میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ جو افراد صبح جلدی اٹھتے ہیں ان میں دیر سے اٹھنے والوں کے مقابلے میں شدید ڈپریشن کا خطرہ 23 فیصد کم پایا جاتاہے۔