کاروبار
Time 01 جولائی ، 2021

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

فوٹوفائل
فوٹوفائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 222 روپے 28 پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جو جون کے لیے 1667 روپے 29 پیسے تھی اب 1889 روپے 57 پیسے کردی گئی ہے جب کہ نئی قیمتیں فوری نافذالعمل ہوگئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 18روپے 83 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد  فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 160رو پے 13پیسے ہو گئی۔