پاکستان
Time 02 جولائی ، 2021

سندھ میں کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

کورونا وائرس کی انسداد کیلئے ضابطہ کار (ایس اوپیز) سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیکفیشن کے مطابق صوبے میں کاروباری اوقات رات 10 بجے تک کردیے گئے تاہم ہفتے میں ایک روز یعنی اتوار کو تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں انڈور ڈائننگ رات 12بجے تک ہوسکے گی جبکہ سینما گھر اور تھیٹر رات ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

سینما ہالز اور تھیٹر میں صرف کوروناویکسین سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ 

آؤٹ ڈور شادی ہالز میں زیادہ سے زیادہ 400 جبکہ ان ڈور شادی ہالز میں 200 مہمان شرکت کرسکیں گے۔ 

محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس 24گھنٹے تک کھول دی گئی ہے لیکن سماجی، ثقافتی ،مذہبی عوامی اجتماعات اورکھیل کے ٹورنامنٹس پر پابندی برقرار رہے گی۔

سرکاری اورنجی دفاتر میں 100 فیصد عملہ کام کرسکے گا جبکہ دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ 

فیصلوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔  

مزید خبریں :