دنیا
Time 05 جولائی ، 2021

شیر اور چیتے سمیت کئی جانوروں کو بھی کورونا ویکسین لگا دی گئی

فوٹو: آکلینڈ چڑھا گھر/ٹوئٹر
فوٹو: آکلینڈ چڑھا گھر/ٹوئٹر

اوکلینڈ کے چڑیا گھر میں موجود کئی جانوروں کو بھی تجرباتی طور پر کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسداد کورونا ویکسین اوکلینڈ کے چڑیا گھر میں موجود ان جانوروں کو لگائی گئی ہے جنہیں کورونا سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق تھا، جیسے چیتا، سیاہ بھالو ، بھورا ریچھ، پہاڑی شیر اور سفید نیولا۔

اوکلینڈ کے چڑیا گھر کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے جانوروں اور مویشیوں کے لیے ادویات تیار کرنے والی امریکن ڈرگ کمپنی کے ساتھ کمیونٹیز میں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کیے گئے ایک معاہدے کے پیش نظر کمپنی کی جانب سے 27 ریاستوں میں 70 کے قریب چڑیا گھر وں کے لیے 11 ہزار سے زائد کورونا ویکسین عطیہ کی گئی ہیں۔

ٹوئٹ کے مطابق چڑیا گھر میں موجود چیتے، سیاہ بھالو، بھورے ریچھ، پہاڑی شیر اور سفید نیولوں کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اگلے مرحلے میں چیمپنزیز، چمگاڈروں اور دیگر جانوروں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے ملک بھر کے چڑیا گھروں میں 1100 ویکسین عطیہ کی ہیں، جانوروں کے لیے تیار کردہ کورونا ویکسین یو ایس ڈی اے کی جانب سے تجرباتی استعمال کے طور پر تصدیق شدہ ہیں۔


مزید خبریں :