کھیل
Time 09 جولائی ، 2021

بیماری کا بہانہ کرکے فٹ بال میچ دیکھنے والی خاتون ٹی وی پر باس کو نظر آگئی

بیماری کے نام پر دفتر سے چھٹی لینے والی 37  سالہ برطانوی شہری' نینا فاروقی' کو فٹ بال میچ  دیکھنے کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا  پڑگیا۔

یورو کپ میں انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان سیمی فائنل میچ کے دوران اس کے باس نے ٹی وی پر اُسے انجوائے کرتے ہوئے دیکھ لیا جس کے بعد باس نے میچ کے اگلے دن خاتون کو فون کرکے نوکری سے فارغ کرنے کی اطلاع پہنچائی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ  دفتر میں کام کی وجہ سے مجھے میچ دیکھنے کیلئے چھٹی نہیں ملنی تھی  اس لیے میں سوچا کہ بیماری کا بہانہ کر کے  میچ دیکھنے جایا جائے۔

انہوں نے سوچا تھا کہ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں انہیں کوئی نہیں دیکھ پائے گا لیکن ان کی قسمت خراب نکلی۔

 یاد رہے کہ انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا تھا ، میچ کا فیصلہ اضافی ٹائم میں ہوا، جہاں انگلش کپتان نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

مزید خبریں :