پاکستان
Time 10 جولائی ، 2021

مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملے میں گرفتار ملزم جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

کراچی میں مفتی تقی عثمانی سے ملنے آئے چاقو بردار شخص کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم عاصم لیئق کو پیش کیا گیا۔

 عدالت نے ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

 پولیس نے ملزم کو دارالعلوم کراچی میں مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملے کی کوشش میں گرفتار کیا تھا ۔

 ملزم کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :