11 جولائی ، 2021
آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی سے ہر طبقہ رو رہا ہے، صرف ایک شخص خوشحال ہے جس کا نام عمران خان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپیغام ہے کہ جب کشمیرکارخ کرو تو اپنا نامہ اعمال بھی ساتھ لیکرآنا، عمران خان کشمیرکا مقدمہ ہار کر آئے، کشمیری آپ سے پوچھیں گے کہ دو منٹ کی خاموشی جو تم نے اختیار کی تھی وہ کب ٹوٹے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہوتی ہے نا باہر، پاکستان کا ہر طبقہ رو رہاہے، کیا آپ چاہتے ہیں وہی والی سلیکشن آزاد کشمیر میں داخل ہو، اگر کشمیریوں کا ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو راجا فاروق حیدرتم کو نہیں چھوڑے گا۔