Geo News
Geo News

Time 11 جولائی ، 2021
پاکستان

شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی، نواز شریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے لندن میں شاپنگ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر میں چند لوگ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، مریم نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی، انہوں نے 2015کی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی۔

ان کا کہنا تھاکہ 2015 میں ورلڈ بینک رپورٹ میں نواز شریف حکومت کو نالائق، نااہل قراردیاگیا، جعل سازیوں کے باعث آج مریم سیاسی منظرنامے سے غائب ہو چکی ہیں۔ 

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔