پاکستان
Time 12 جولائی ، 2021

کراچی میں نگلیریا سے تین روز میں ایک بچے سمیت تین افراد ہلاک

کراچی میں آج بھی نگليريا سے ايک شخص جاں بحق ہوگیا جو دوستوں کے ساتھ مليرکےفارم پر نہانے گیا تھا— فوٹو: فائل
کراچی میں آج بھی نگليريا سے ايک شخص جاں بحق ہوگیا جو دوستوں کے ساتھ مليرکےفارم پر نہانے گیا تھا— فوٹو: فائل

کراچی میں نگلیریا سے تین روز میں بچے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

کراچی میں آج بھی نگليريا سے ايک شخص جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونےوالے کی شناخت 18 سال کے راناشکيل کے نام سے ہوئی ہے جو ڈالمیا کا رہائشی ہے۔

جاں بحق نوجوان دوستوں کے ساتھ مليرکےفارم پر نہانے گیا تھا۔ کراچی ميں تین روز میں 8 سال کا زوہیب فہد ، 30 سالہ ڈاکٹر ماجد چانڈیو اور 18 سال کا راناشکيل نگليرياسے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

رواں سال مجموعی طور پر نگلیریا سے اموات کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اورصوبائی سطح پر  بنائی گئی انسداد نگلیریا کمیٹی بھی غیر فعال ہے۔

خیال رہے کہ نگلیریا ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو پانی میں زندہ رہتا ہے اور انسان کی ناک کے ذریعے دماغ میں جاپہنچتا ہے اور  اس کے ٹشوز کو تباہ کردیتا ہے جس سے انسان کی موت ہوجاتی ہے۔

مزید خبریں :