پاکستان
Time 13 جولائی ، 2021

کراچی ملک کا امیر شہر ہے لیکن یہاں غریبوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا امیر شہر ہے لیکن یہاں غریبوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول کا کہنا تھاکہ کراچی کے ساتھ 11 سال جو ہوا یہ پاکستان کی بقا کے خلاف سازش ہے، نکاسی آب کا ٹیکس وزیر اعلیٰ لے رہے ہیں اور ہم مانگ وزیر اعظم سے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نئے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی بارشوں کے بعد ہوگی تاکہ اس پر الزام نہ آئے۔

خالد مقبول کا کہنا تھاکہ جعلی شناختی کارڈز والی خبر اس سال کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے،  ایم کیو ایم کی شکل میں کراچی اور ملک کے وارث موجود ہیں، شہر کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، کونسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ اور وزرا نے لےلیے ہیں.

مزید خبریں :