پاکستان
Time 13 جولائی ، 2021

آزاد کشمیر جلسے میں نوجوان نے علی امین گنڈاپور کی جانب جوتا اچھال دیا

 آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں نوجوان نے  وفاقی وزیر  امورکشمیر علی امین گنڈاپور کی جانب جوتا اچھال دیا ۔

 آزاد کشمیرکے علاقے باغ میں انتخابی جلسےکے دوران نوجوان نے علی امین گنڈاپورکی جانب جوتا اچھال دیا تاہم علی امین گنڈا پور محفوظ رہے اور جوتا ڈائس کو لگا، پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ مخالفین پیسےدےکر ایسےکام کرواتے ہیں، نوجوان کو معاف کرتا ہوں، اسےکچھ نہ کہا جائے۔

مزید خبریں :