دنیا
Time 14 جولائی ، 2021

مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر  پر قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض انتظامیہ نے پلوامہ اور  دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جھوٹے سرچ آپریشنز کی آڑ  میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید خبریں :